شائع 10 فروری 2017 06:23am

ہالی وڈ اسٹار جارج کلونی  جلد جڑواں بچوں کے والد بننے والے ہیں

لاس اینجلس:ہالی وڈ اسٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ ایمل کلونی کے گھر  رواں سال جون میں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

جارج اور ایمل کلونی کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں اس خبر کو سن کر بے انتہا خوش ہیں،لیکن فی الحال ان  کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی گزشتہ 3 برس قبل 2014 میں ہوئی تھی  جس میں ڈیمن اور بل مرے سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ 55 سالہ جارج کلونی ہالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں  اور دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں  جبکہ ان کی اہلیہ ایمل کلونی وکیل ہونے کے ساتھ  انسانی حقوق کی سرگرم رکن بھی ہیں۔

ایمل نہ صرف ایک نامور وکیل ہیں بلکہ کئی معروف مقدمات کی پیروی کرچکی ہیں جن میں یوکرینی وزیراعظم یولیا تموشنکو  اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانج جیسے مقدمات شامل ہیں۔

بشکریہ:بی بی سی اردو

Read Comments