شائع 10 فروری 2017 09:21am

ایک نہیں ،دو نہیں فلم جگا جاسوس میں پورے 29 گانے شامل

ممبئی:بولی وڈاداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم کی سب سے منفرد بات اس میں بے تحاشہ گانوں کا شامل کیاجانا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم کے میوزک ڈائریکٹر پریتم نے حال ہی میں  یہ انکشاف کیا ہے کہ فلم میں 29 گانے شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گانوں کے بغیر بھارتی فلموں کا کوئی تصور نہیں، فلم میں اگر گانے نہ ہوں تو اس کا باکس آفس پر ہٹ ہونا تقریباً ناممکن ہے۔

بولی وڈ فلموں میں زیادہ سے زیادہ 7 سے 8 گانے شامل کیے جاتے ہیں اور کئی بار تو خوبصورت موسیقی باکس آفس پر فلم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شاید یہ ہی بات 'جگاجاسوس'کے ہدایت کارانوراگ باسو کو بھا گئی اور انہوں نے اپنی فلم کو ہٹ کروانے کے لیےایک،دو نہیں پورے 29 گانے شامل کرلیے۔

پریتم کا مزید کہا تھا کہ  اتنی زیادہ تعداد میں گانے شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ  یہ ایک میوزیکل فلم ہے  اور گانے اس کی کہانی کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم رواں سال 7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Thanx to:koimoi.com

Read Comments