شائع 10 فروری 2017 09:57am

ماضی کا مقبول شو'شرارت'ایک بار پھر مداحوں کا ہنسانے آرہا ہے

ممبئی:2004 میں نشر ہونے والابھارتی ٹی وی کا مقبول ترین شو'شرارت'ایک بار پھر  شائقین کو ہنسانے آرہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مزاح اور جادوئی کہانی سے بھرپور ڈرامہ سیریل 'شرارت' اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے شائقین میں بیحد مقبول تھا۔

ڈرامہ بھارتی ٹی وی کے نجی چینل پر 2004 سے 2009 تک نشر کیا گیا تھا اور اب اطلاعات آئی ہیں کہ اس مقبول ترین ڈرامے کا سیزن 2 جلد ہی شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیا(شروتی)نے انسٹاگرام پر شرارت کی ٹیم کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں  جس کے ساتھ پیغام درج ہے'شرارت کے سیزن2 کے لیے تیار رہیں'۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل شرارت  3 پریوں کی کہانی پر مشتمل تھا جو دنیا میں بالکل انسانوں کی طرح رہ رہی ہوتی ہیں ڈرامے میں شروتی(جیا)،مشہور اداکارہ فریدہ جلال(نانی)اور کرن ویر(دھروو)نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Being "shararati" with these two fools @karanvirbohra @simplekaul so glad we've remained the same and stupid I love you guys ❤❤❤❤❤#shararatmemories

A photo posted by Shruti Seth (@shru2kill) on

Getting ready for season2 of #shararat 😜

A photo posted by Shruti Seth (@shru2kill) on

Fun chatting with @vibhuzinsta along with @karanvirbohra and @simplekaul #shararatmemories

A photo posted by Shruti Seth (@shru2kill) on

Read Comments