شائع 09 جنوری 2016 01:41pm

آسٹریلیا میں معروف گلوکار ایلوس پریسلے کی یاد میں فیسٹیول منایا گیا

سڈنی:آسٹریلیا میں معروف گلوکار ایلوس پریسلے کی یاد میں فیسٹیول منایا گیا جہاں کئی افراد نے ایلوس پریسلے کا روپ دھار کر خوب انجوائے کیا۔

کنگ آف راک ایلوس پریسلے کو دنیا سے گئے انتالیس سال بیت گئے۔گلوکار کی یاد میں آسٹریلیا کے نیو ساوٴتھ ویلز میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ایلوس پریسلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہزاروں پرستاروں نے ایلوس پریسلے کا روپ دھارا اور موسیقی کی دھنوں پر رقص بھی کیا۔

آٹھ سو گانے اور تیتیس فلموں میں جلوہ گر ہونے والے راک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ سولہ اگست انیس سو ستترکو بیالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Read Comments