بچوں کی اموات موسمی تبدیلی کے باعث ہورہی ہیں، مولا بخش چانڈیو

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2016 02:34pm

حیدر آباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر چوہدری نثار کے تاحال سندھ نہ آنے سے وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا علم ہوتا ہے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو سے بھی جب چوہدری نثار کی سندھ نہ آنے کی وجہ پوچھی گئی تو کہنے لگے ، لگتا تو ایسے تھا کہ رینجرز معاملے پر چوہدری نثار قلعہ فتح کریں گے اب وفاق کی سنجیدگی دیکھی جاسکتی ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تھر میں صورتحال قحط کے باعث خراب نہیں، بچوں کی اموات موسمی تبدیلی کے باعث ہورہی ہیں، تسلیم کرتا ہوں کہ جتنی سہولیات ہونی چاہئیں اتنی نہیں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر وفاق سب کو اعتماد میں لے۔

Read Comments