Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پاک چین مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں ، کل سے مشقوں کا سی فیز مرحلہ بحیرہ عرب میں شروع ہوگا۔ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تجارت کا تحفظ سمندر کی حفاظت سے مشروط ہے۔ پاکستان اور چین کی پانچ روزہ مشترکہ بحری مشقیں کراچی میں جاری ہیں۔ہاربر فیز مرحلے کے دوران پیشہ ورانہ سیمینارز سمیت زمینی مشقیں کی گئیں۔ سی فیز کے دوسرے مرحلے کا اغاز کل سے بحیرہ عرب میں ہوگا۔ جس میں بحری جہاز ، ہیلی کاپٹرز ، میری ٹائم پٹرول کرافٹس ، فائٹر طیارے اور اسپیشل فورسز حصہ لیں گی۔ کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی اور چائنا نیول ٹاسک فورس گروپ کے کمانڈرریئر ایڈمرل یومان جیانگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان میں دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے،حالیہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات کی عکاس ہیں ، جو خطے کی بحری سلامتی اور استحکام کے حوالے سے دور رس نتائج کی حامل ہوں گی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ سمندری حفاظت پاک چین معاشی راہ داری منصوبے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ ریئر ایڈمرل یومان جیانگ نے بھی روایتی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔مشقوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ ،مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت میں اضافہ اورتکنیکی مہارت کو بہتر بنانا ہے۔
کراچی:پاک چین مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں ، کل سے مشقوں کا سی فیز مرحلہ بحیرہ عرب میں شروع ہوگا۔ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تجارت کا تحفظ سمندر کی حفاظت سے مشروط ہے۔
پاکستان اور چین کی پانچ روزہ مشترکہ بحری مشقیں کراچی میں جاری ہیں۔ہاربر فیز مرحلے کے دوران پیشہ ورانہ سیمینارز سمیت زمینی مشقیں کی گئیں۔ سی فیز کے دوسرے مرحلے کا اغاز کل سے بحیرہ عرب میں ہوگا۔ جس میں بحری جہاز ، ہیلی کاپٹرز ، میری ٹائم پٹرول کرافٹس ، فائٹر طیارے اور اسپیشل فورسز حصہ لیں گی۔
کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی اور چائنا نیول ٹاسک فورس گروپ کے کمانڈرریئر ایڈمرل یومان جیانگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان میں دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے،حالیہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات کی عکاس ہیں ، جو خطے کی بحری سلامتی اور استحکام کے حوالے سے دور رس نتائج کی حامل ہوں گی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ سمندری حفاظت پاک چین معاشی راہ داری منصوبے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ ریئر ایڈمرل یومان جیانگ نے بھی روایتی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
مشقوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ ،مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت میں اضافہ اورتکنیکی مہارت کو بہتر بنانا ہے۔