شائع 11 فروری 2017 10:20am

صوفی میوزک فیسٹیول کا آغاز آج سے

لاہور:دو روزہ' صوفی میوزک فیسٹیول' کا آغاز آج(11فروری) سے الحمرہ کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔

مقامی جریدے کے مطابق  فیسٹیول میں پاکستان کے 26 گلوکاراپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے جبکہ 400 پرفارمرز اور موسیقار بھی موجود ہوں گے،یہ بات رفیع پیر تھیٹر ورک شاپ کے عثمان پیرزادہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خاص کر نوجوان صوفیانہ کلام زیادہ سنتے ہیں ،عثمان پیرزادہ نے  ورلڈ پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول کے انعقاد کےحوا لے سے حکومت سے مالی امداد کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ یہ فیسٹیول 2008 میں منعقد ہونا تھا لیکن مالی امداد کے نہ ہونے کے باعث نہ ہوسکا۔

یادرہے کہ  فیسٹیول کی پہلی رات رضوان معظم،اختر چنار،علی سیٹھی،شاہ جو راگ فقیر،چاند سورج وغیرہ پرفارم کریں گے۔

Read Comments