شائع 09 جنوری 2016 03:23pm

ہالی ووڈ کامیڈی فلم دا بوس کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کامیڈی فلم دا بوس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم میں کاروباری خاتون کی زندگی کے پہلووٴں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

کامیڈی فلموں کے شائقین کے لیے ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی باس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم کی کہانی میلیسا مک کارتھی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں میلیسا کو کاروباری اتار چڑھاوٴ کا سامنا رہتا ہے، جس کے باعث میلیسا کو جیل بھی جانا پڑ جاتا ہے۔ لیکن میلیسا ہمت نہیں ہارتی اور پھر سے بزنس کو بلندی پر پہنچاتی ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں میلیسا مک کارتھی سمیت کرسٹین بیل،کیتھی بیٹس اور ٹیلر لیبن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔یونیورسل فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم آٹھ اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments