Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر مرحوم کی پارٹی اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی رہائش گاہ گئے اور اہلخانہ سے ملاقات کی،بلاول بھٹو کے ہمراہ آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی تھیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سلمان تاثیر کے بیٹوں شان تاثیر اور شہریار تاثیر سے ملے۔ بلاول بھٹو نے سلمان تاثیر مرحوم کی پارٹی اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا،انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر مرحوم کی پارٹی اور ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر مرحوم کی پارٹی اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی رہائش گاہ گئے اور اہلخانہ سے ملاقات کی،بلاول بھٹو کے ہمراہ آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی تھیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سلمان تاثیر کے بیٹوں شان تاثیر اور شہریار تاثیر سے ملے۔ بلاول بھٹو نے سلمان تاثیر مرحوم کی پارٹی اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا،انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر مرحوم کی پارٹی اور ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔