Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع تر تعاون کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔سعودی میجر جنرل حسین الصاف کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔ جمعے کو سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے پاکستان کا دورہ کیا۔جس میں اقتصادی اور عسکری تعلقات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عادل الجبیر کے کامیاب دورے کے بعد سعودی وزیر دفاع کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع تر تعاون کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع تر تعاون کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
سعودی میجر جنرل حسین الصاف کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔
جمعے کو سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے پاکستان کا دورہ کیا۔جس میں اقتصادی اور عسکری تعلقات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عادل الجبیر کے کامیاب دورے کے بعد سعودی وزیر دفاع کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع تر تعاون کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔