Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنا لیا ، اتحاد کے سربراہ پیرپگارا کہتے ہیں سندھ میں حالات خراب ہیں رینجرز کو مکمل اختیارات ملے تو کرپشن اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کیخلاف اتحاد،پیرپگارا کو اس اتحاد کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ کنگری ہاو¿س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا نے سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس تو خود ضمانت پرہیں رینجرزکواختیارات ملے تو انہیں بھی اٹھا لےگی۔اس موقع پر لطیف پلیجو نے الائنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے سولہ رکنی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ دھرتی کو لٹیروں سے بچانے کیلئے نکلیں ہیں۔ممتاز بھٹو نے کہا کہ سندھ میں آٹھ سال سے لوٹ مار کی جارہی ہے،نئی حکمران سے جو امیدیں تھیں وہ خاک میں مل گئیں، اب میدان میں نکل کر سندھ کا تحفظ کریں گے۔
کراچی :سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنا لیا ، اتحاد کے سربراہ پیرپگارا کہتے ہیں سندھ میں حالات خراب ہیں رینجرز کو مکمل اختیارات ملے تو کرپشن اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کیخلاف اتحاد،پیرپگارا کو اس اتحاد کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
کنگری ہاو¿س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا نے سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس تو خود ضمانت پرہیں رینجرزکواختیارات ملے تو انہیں بھی اٹھا لےگی۔اس موقع پر لطیف پلیجو نے الائنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے سولہ رکنی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ دھرتی کو لٹیروں سے بچانے کیلئے نکلیں ہیں۔
ممتاز بھٹو نے کہا کہ سندھ میں آٹھ سال سے لوٹ مار کی جارہی ہے،نئی حکمران سے جو امیدیں تھیں وہ خاک میں مل گئیں، اب میدان میں نکل کر سندھ کا تحفظ کریں گے۔