بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں موجود فاضل چربی بہت محنت سے کم ہوتی ہے۔
لیکن مناسب ڈائٹ اور ورزش کے ذریعے آپ جسم میں موجود فاضل اور اضافی چربی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
انسانی جسم میں سے فیٹس دن کے وقت تیزی سے کم ہوتے ہیں اور رات میں یہ سلسلہ روک جاتا ہے۔
لیکن اگر آپ رات میں فیٹس کم کرنا چاہتے ہیں اور اپنا میٹابولیزم کی کارگردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ذیل میں بیان کی جانے والی ڈرنک پر عمل کریں۔
اس ڈرنک کو رات کو سونے سے قبل پینے سے آپ کا میٹابولیزم تیز اور دن بھر کے فاضل فیٹس کا خاتمہ ہوتا ہے۔
اس ڈرنک کو بنانے کے لئے آپ کو 1 لیموں، 1 چائے کا چمچہ سونٹھ، 1 کھانے کا چمچہ سرکہ، 1 چٹکی دار چینی، ½ لیٹر پانی اور 1 گھٹی ہرا دھنیا درکار ہیں۔
سب سے پہلے پانی کو ایک پین میں ابال لیں پھر اس میں تمام اجزاء شامل کرلیں۔ ہلکی آنچ پر تمام اجزاء کو پکنے دیں۔
جب سب چیزیں اچھی طرح پک جائیں تو مکسچر کو چھان کر ٹھنڈا کرلیں اور کسی صاف بوتل میں ڈال دیں۔
اس مکسچر کو روزانہ رات میں سونے سے قبل 1 کپ استعمال کریں۔ اس کو پینے سے راتوں رات جسم میں سے فاضل چربی کا خاتمہ ہوگا اور آپ کا میٹابولیزم بہتر ہوگا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔