شائع 15 فروری 2017 08:56am

پیڈی کیور پر پیسے ضائع کرنے کے بجائے، ان اجزاء کو استعمال میں لائیں

خوبصورت اور پرکشش پاؤں یقیناً ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں اور خاص طور پر خواتین اپنے پاؤں کی دیکھ بھال کے لئے کئی پیسے خرچ کرتی ہیں۔

پارلر میں مہنگے پیڈی کیور کروانے سے وقتی طور پر پاؤں اچھے لگتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ خراب ہوتے چلے جاتے ہیں اور یوں پاؤں بدنما لگنے لگتے ہیں۔

پیڈی کیور پر پیسے خرچ کرنے بجائے کچن میں موجود  2 جادوئی اجزاء سے اپنے پاؤں کو نہایت خوبصورت اور دلکش بنایا جاسکتا ہے۔

اس کے لئے آپ کو محض 4 کپ دودھ اور 3 کھانے کے چمچے بیکنگ پاؤڈر درکار ہیں۔

سب سے پہلے دودھ کو گرم کرلیں پھر تسلے میں دودھ نکال لیں۔ پھر اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں، خیال رہے کہ دودھ زیادہ گرم نہ ہو۔

اب اپنے پاؤں کو 10 منٹ تک کے لئے اس میں بھگو کر بیٹھ جائیں۔

جب 10 منٹ گزر جائیں تو اپنے پاؤں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں اور ان کو خشک کرلیں۔ بہترین نتائج کے لئے اس طریقے پر روز عمل کریں۔

اس عمل سے آپ کے پاؤں نہایت نرم و ملائم اور گورے ہوجائیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments