Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی برقرار ہے۔ قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نو درجے گرگیا۔جبکہ بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اورچند مقامات پربارش اوربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاوراورسکھرڈویڑن میں رات اورصبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بنوں میں ستائیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔