شائع 10 جنوری 2016 09:13am

پاکستان میں بہتر فلمیں بن رہی ہیں،اوم پوری

کراچی:بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا ہے پاکستان میں بہتر فلمیں بن رہی ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ زیادہ معاضہ ملے تو بالی ووڈ اداکار بھی پاکستان میں کام کریں گے۔

کراچی میں نبیل قریشی کی مووی ایکٹر ان لا ، کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکار کا کہنا تھا وہ دن دور نہیں جب پاکستانی فلموں میں زیادہ معاوضوں پر بولی ووڈ اداکار کام کریں گے۔

ایکٹر ان لاء میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی مہوش حیات کا کہنا تھا ان سمیت پوری ٹیم نے بڑی محنت کی ہے۔

ایکٹر ان لاء میں فہد مصطفیٰ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم عیدالاضحی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments