اپ ڈیٹ 17 فروری 2017 08:10am

پاؤں کی سوجن ختم کرنے کے لئے جادوئی چائے

اکثر ہمارے ہاتھ پاؤں میں سوجن آجاتی ہے اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے سوجن ہونا عام ہے۔

اس کے علاوہ کچھ ایسی ادویات ہوتی ہیں جن سے جسم میں سوجن آجاتی ہے یا پھر ہوا کی خراب گردش کے باعث بھی سوجن ہوجاتی ہے۔

اگر آپ کے جسم میں مسلسل سوجن رہتی ہے تو اپنے معالج سے فوری طور پر رجوع کریں۔ مسلسل سوجن دل کے امراض کے ساتھ، گردوں اور جگر کے امراض کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر آپ کو اکثر اوقات سوجن ہوجاتی ہے تو اس کو گھریلو ٹوٹکوں سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ہرا دھنیا سوجن دورکرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہرے دھنیے کو زیادہ تر کھانوں کی سجاوٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن یہ کئی بیماریوں کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ جلد کی الرجی، ہائیپر ٹینشن، کمزور ہڈیاں اور دمے جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہاتھ اور پاؤں کی سوجن کو ختم کرنے کے لئے آپ ہرے دھنیے کی چائے کا استعمال کریں تو سوجن سے نجات مل سکتا ہے۔

اس کے لئے آپ کو ہرے دھنیے کے پتے اور ساتھ اس کی ڈنڈیاں کو باریک کاٹ لیں اور ایک ائیر ٹائٹ جار میں بند کرکے ایک ہفتے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

پھر ایک ہفتے بعد جار کو فریج میں سے نکالیں اور انفیوژن باسکٹ میں  1 کپ پانی میں 1 چمچہ ہرا دھنیا شامل کریں اور پکا لیں۔

اس کو ذائقہ دار بنانے کے لئے آپ اس میں ادرک، شہد اور لیموں بھی شامل کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ چائے گرم ہی پینی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments