طاہر شاہ کے نئےسرپرائز نے لوگوں کو حیران کردیا
سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے ویلنٹائن کے موقع پر ایک سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا جس کا ان کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار تھا۔ بلآخر طاہر شاہ کا وہ سرپرائز سامنے آگیا ،لیکن امید کے برخلاف یہ کوئی گانا نہیں بلکہ انہیں ان کے مقبول گانے 'اینجل' کو اپیکس شارٹ فلم اور میوزک ویڈیو فیسٹیول ایروزونا میں 'اپیکس ایوارڈ2017' سےنوازا گیا ہے۔ TAHER SHAH **ANGEL** SONG WINS APEX AWARD 2017, USA For More Details Visit:https://t.co/kkAJ4We7R6 With Respect, — Taher Shah (@TaherShahh) February 14, 2017 ویڈیومیں ان کی فیسٹیول میں شرکت اور انتظامیہ کے حوالے سے بتا گیا ہےکہ شاہ کی موجودگی سے انتظامیہ کتنی پُرجوش تھی،انہوں نے شاہ کو سرپرائز مہمان کے طور پر متعارف کروایا۔ فیسٹیول میں طاہر شاہ نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 'فلم آئی ٹو آئی 'کے ذریعے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ،یاد رہے کہ آئی ٹو آئی ان کا پہلا گانا تھا جس نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے تھے اور یہ ہی گانا شاہ کی کامیابی کی وجہ بنا،اس فلم کے بارے میں شاہ نے 2015 میں ہی اعلان کردیا تھا۔ For More Information about EYE TO EYE Debut Movie Please click below mentioned link : http://t.co/psq4SotRgF pic.twitter.com/q7mO7uNVPl — Taher Shah (@TaherShahh) May 25, 2015 فیسٹیول کوآرڈینیٹر ایمیکو سے بات کرتے ہوئے شاہ نے فلم کی کہانی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ محبت پر مبنی فلم ہے جسے ان کی کمپنی پروڈیوس کررہی ہے اور وہ خود اس فلم کی ہدایات دیں گے۔ واضح رہے کہ طاہر شاہ کے مداح اب انہیں میوزک ویڈیو کی بجائے فلم میں دیکھ سکیں گے۔
Management's Team pic.twitter.com/Ea67HKN4io