Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تھر پارکر:تھرپارکر میں وبائی امراض میں مبتلا مزید تین بچے دم توڑ گئے، دس روز میں مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ۔تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف وبائی امراض میں مبتلا مزید تین بچے لقمہ اجل بن گئے۔رواں سال کے ابتدائی دس روز میں گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر اٹھائیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں چوبیس بچے، ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج ڈپلو میں ایک دس ماہ کا بچہ اور سول اسپتال مٹھی میں دو بچے جاں بحق ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع میں وبائی امراض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولتوں کے فقدان کے باعث مریضوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔
تھر پارکر:تھرپارکر میں وبائی امراض میں مبتلا مزید تین بچے دم توڑ گئے، دس روز میں مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ۔
تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف وبائی امراض میں مبتلا مزید تین بچے لقمہ اجل بن گئے۔رواں سال کے ابتدائی دس روز میں گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر اٹھائیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں چوبیس بچے، ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج ڈپلو میں ایک دس ماہ کا بچہ اور سول اسپتال مٹھی میں دو بچے جاں بحق ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع میں وبائی امراض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولتوں کے فقدان کے باعث مریضوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔