Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کہتے ہیں بلاول عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے،وہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا تھا کہ بلاول لکھی تقریریں کرنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں،انہیں اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے۔ زعیم قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کے نعروں سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،دانش سکول پنجاب کا ایچی سن ہے اور بلاول بھٹو اس پر تنقید نہ کریں۔ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اور سندھ کا کاشتکار پریشان حال ہے۔
لاہور:ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کہتے ہیں بلاول عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے،وہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا تھا کہ بلاول لکھی تقریریں کرنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں،انہیں اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے۔
زعیم قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کے نعروں سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،دانش سکول پنجاب کا ایچی سن ہے اور بلاول بھٹو اس پر تنقید نہ کریں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اور سندھ کا کاشتکار پریشان حال ہے۔