ترکش پولیس کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے،شہباز شریف

شائع 10 جنوری 2016 12:12pm

لاہور:پنجاب حکومت نے استنبول روئٹ پولیس یونٹ کی طرز پر مظاہرین سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ روئٹ پولیس یونٹ کے قیام کے لیے ترکش پولیس کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔

ترکی کے نیشنل پولیس کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ترکش پولیس پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کو مظاہرین سے نمٹنے کے حوالے یونٹ کے قیام کے لیے تربیت فراہم کر ے گا۔ ترکش پولیس کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روئٹ پولیس یونٹ کے افسروں اور اہلکاروں کا علیحدہ یونیفارم ہوگا،پنجاب پولیس کے حکام اور اہلکار ترکی میں تربیت حاصل کریں گے۔ترکش وفد نے کہا کہ ڈالفن فورس کی تربیت کا کام جلد مکمل ہوجائے گا اور وہ مارچ کے شروع میں اپنے فرائض سنبھالے گی۔

Read Comments