لاس اینجلس:ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ففتھ ویو کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا ، فلم رواں ماہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ففتھ ویو کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر کررہاہے راج،فلم کا ٹریلر سائنس فکشن فلموں کے شائقین کو خوب بھا رہا ہے۔
فلم ففتھ ویو کی کہانی ایسی آفات اور زمین پر ہونے والے حملوں کے گرد گھومتی ہے،جو بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے،ایسے میں نوجوان لڑکی بھائی کی جان بچانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلم دی ففتھ ویو بائیس جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔