ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ،وہ جتنے بہترین اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ بہترین انسان ہیں۔
فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خواتین کو عزت دینے کے حوالے سےکافی شہرت رکھتے ہیں،وہ نہ صرف عورتوں کی عزت کرتےہیں بلکہ ان کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔
حال ہی میں انسٹا گرام پر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پوجا نامی خاتون کی وہاں موجود آدمیوں سے حفاظت کرتے نظرآرہے ہیں۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ خان اور پوجا ایک ساتھ چلتے ہوئے کار کی طرف جارہے ہیں کہ ایک آدمی ان دونوں کے درمیان سے گزر کر چلاجا تا ہے یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوتا ہے کہ خان اس لڑکے کو روک نہیں سکے لیکن جب دوسری بار ایک اور آدمی پوجا کے قریب آنے کی کوشش کرتا شاہ رخ غصے سے اسے روک دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو لوگوں میں بے انتہا مقبولیت حاصل کررہی ہے اور لوگ شاہ رخ کے اس قدام کو سرا ہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ پہلے بھارتی شہر بنگلور میں خواتین کے ساتھ ہونے والے نازیبا سلوک کے بارے میں کنگ خان نے کافی جارحانہ انداز میں اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیٹوں آریان اور ابرام خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہاتھا کہ خواتین کی عزت کرنا ان کاپہلا فرض ہے۔
ویڈیو بشکریہ:انسٹا گرام