شائع 20 فروری 2017 08:01am

کرن جوہر کے بیان  پرکاجول کاحیران کن ردعمل سامنے آگیا

ممبئی:گزشتہ ماہ کرن جو ہر کی سوانح حیات  میں کرن اور کاجول کے درمیان تعلقات کی رنجش نے بھارتی میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا تھا ،کرن جوہر نے اپنی کتاب میں واضح لکھا تھا کہ ان کی اور کاجول کی 25 سالہ دوستی میں دراڑپڑ چکی ہے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق کرن جوہرکا اپنی کتاب(ان سوئیٹ ایبل بوائے) کی لانچنگ تقریب میں کہناتھا کہ ان پر اجے دیوگن کی فلم 'شیوائے'کو ناکام بنانے کے لیے رشوت دینے کا الزام تھا اس بات نے مجھے دکھ پہنچایا تھا لیکن اس پر کاجول کے ردعمل نے مجھے مایوس کردیا جس میں انہوں  نے ٹویٹر پر'شاکڈ'لکھ کر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں لگتا ہے میں نے واقعی رشوت دی ہے۔

تاہم ایک تقریب کے دوران کاجول نے انڈین ایکسپریس  سے بات کرتے ہوئے بالآخر اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بولی وڈ میں عموماً رشتے نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے ،کرن جوہر کے ساتھ  کیا معاملہ ہے میں اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی'۔

واضح رہے کہ کاجول  ان دنوں تامل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک بزنس وومن کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی ،کاجول تامل فلموں میں تقریباً دو دہائی بعد دوبارہ کام کرنے جا رہی ہیں۔

Read Comments