Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:تحریک منہاج القراین ویمن لیگ کی امن کانفرنس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کر کے اسلام کے پیغام امن۔ محبت اور بھائی چارے کو عام کرنے کا مطالبہ کیا۔منہاج القراین خواتین لیگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیرِاہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود رحمت تھا۔ اسلام نے معاشرے میں عورت کو عزت دی۔ آج معاشرے میں امن اور ہمدردی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسجد کے ممبر عورت کے تخشض کو اجاگر کرنے کی بجائے دہشت گردی کی تشہیر کر رہے ہیں۔ یہ ملک بدلے گا اور امن کا دوردورہ ضرور ہو گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام امن۔ بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ تحریک منہاج القراین اسی پیغام کو عام کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے۔
راولپنڈی:تحریک منہاج القراین ویمن لیگ کی امن کانفرنس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کر کے اسلام کے پیغام امن۔ محبت اور بھائی چارے کو عام کرنے کا مطالبہ کیا۔
منہاج القراین خواتین لیگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زیرِاہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر حسن محی الدین کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود رحمت تھا۔ اسلام نے معاشرے میں عورت کو عزت دی۔ آج معاشرے میں امن اور ہمدردی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسجد کے ممبر عورت کے تخشض کو اجاگر کرنے کی بجائے دہشت گردی کی تشہیر کر رہے ہیں۔ یہ ملک بدلے گا اور امن کا دوردورہ ضرور ہو گا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام امن۔ بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ تحریک منہاج القراین اسی پیغام کو عام کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے۔