سکھر :تفریح گاہوں کی کمی ،پارکس کی تعمیر

شائع 10 جنوری 2016 02:17pm

سکھر :سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں تفریحی گاہوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پارکس بنائے جا رہے ہیں مگر حکومتی عدم توجہی کے نتیجے میں منصوبے ادھورے پڑے ہیں۔

سکھر کے شہریوں کیلئے تفریح گاہوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گزشتہ دور حکومت میں بچل شاہ کے مقام پر بڑا تفریحی پارک بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا،حکومتی مدت ختم ہو جانے کے بعد منصوبے پر جاری کام نامکمل رہ گیا۔

پارک میں کام کیا رکا لوگوں نے بھینسوں کا باڑہ قائم کردیا جبکہ چور پارک میں لگی جالیاں اور لوہے کے جنگلے لے اڑے۔سکھر کے شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبہ فوری مکمل کرکے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔

Read Comments