ممبئی:بولی وڈ کے نواب سیف علی خان نے حال ہی میں بھارت کے مقبول ترین شو 'کافی ود کرن سیزن5'میں شرکت کی،کافی ود کرن کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ میزبان کرن جوہر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات اور مہمانوں کی جانب سے ان کے دئیے جانے والے مزاحیہ جوابات ہیں۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان اور کنگنا رناوت نے کافی ود کرن میں اپنی آنے والی فلم 'رنگون 'کی تشہیر کے سلسلے میں شرکت کی۔
پروگرام کے ریپیڈ فائر راؤنڈ میں کرن کی جانب سے سیف سے پوچھے جانے والا سوال کہ اگر کبھی ایساہو کہ لفٹ میں آپ،کرینہ کپور اور امرتا سنگھ(سیف علی خان کی پہلی اہلیہ)پھنس جائیں تو آپ کے دماغ میں سب سے پہلے کیا آئے گا؟
اس سوال کا سیف نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ'وہ لفٹ کمپنی کا شکریہ اداکرنا چاہیں گے کیونکہ جب یہ لوگ آپس میں ملیں گے یہ دن ان کے لیے ناقابل فراموش ہوگا'۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم 'رنگون'رواں ماہ 24 فروری کو ریلیز کی جائے گی فلم میں ان کے ساتھ کنگنا رناوت اور شاہد کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔