شائع 22 فروری 2017 06:37am

رنبیر کپور نے خود کو اس حد تک تبدیل کرلیا کہ پہچاننا مشکل ہوگیا

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں  لیکن اس بار انہوں نے نئےروپ سے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر ان دنوں سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم  میں مرکزی کردار اداکررہے ہیں،لہٰذا انہوں نے کردار میں سچائی کا رنگ بھرنے کے لیے  خود کو مکمل طور پر سنجے دت کے روپ  میں ڈھال لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونےوالی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگانا بہت ہی مشکل ہے کہ یہ سنجے دت کی تصاویر ہیں یا رنبیرکپور کی۔

فلم کے سیٹ پر رنبیر لمبے بالوں کے ساتھ بالکل نوے کی دہائی کے سنجے دت نظر آرہے ہیں ،واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پاریش راول فلم میں سنجے کے والد سنیل دت کا کردار جبکہ منیشا کوئرالہ ان کی والدہ نرگس کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم میں رنبیر سنجے دت کی زندگی کے 3 مراحل اداکرتے نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے 3الگ انداز اپنائے ہیں،سنجے دت کا انداز اختیار کرنے کے لیے رنبیر نے کڑی محنت کرتے ہوئے اپنے وزن میں 13 کلو گرام تک کا اضافہ کیا ہے،یاد رہے کہ فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ سنجے دت   ہدایت کار اومنگ کمار کی فلم 'بھومی'کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ نظر آئیں گے،فلم کی کہانی باپ بیٹی کے رشتے کے گردگھومتی ہے جس میں آدیتی راؤ حیدری سنجے دت  کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سنجے دت نے کروائی اپنی فیملی کو اسکوٹر کی سواری

Read Comments