Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں ملیر کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،جبکہ بغدادی لین میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، اسلحہ منشیات اور دستی بم بھی برآمد کرلئے گئے۔ ملیرالفلاح سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ نقدی اور چھینا گیا رکشہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت رضا اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ادھرلیاری بغدادی لین میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، پولیس کے مطابق چھاپا بابا لاڈلہ کے کمانڈر کے اڈے پر مارا گیا، چھاپے میں اسلحہ منشیات اور دستی بم بھی برآمد کرلئے گئے۔ ادھر اورنگی ٹاون کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی :کراچی میں ملیر کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،جبکہ بغدادی لین میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، اسلحہ منشیات اور دستی بم بھی برآمد کرلئے گئے۔
ملیرالفلاح سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ نقدی اور چھینا گیا رکشہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت رضا اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ادھرلیاری بغدادی لین میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، پولیس کے مطابق چھاپا بابا لاڈلہ کے کمانڈر کے اڈے پر مارا گیا، چھاپے میں اسلحہ منشیات اور دستی بم بھی برآمد کرلئے گئے۔ ادھر اورنگی ٹاون کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔