شائع 24 فروری 2017 05:21am

معروف اداکار فاروق ضمیر 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور:پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار فاروق ضمیر مختصر علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

بی بی سی اردو کے مطابق فاروق ضمیر نے 90 کی دہائی  میں پی ٹی وی سے  اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا،وہ اپنی منفرد اداکاری اور جاندار مکالموں کے باعث الگ مقام رکھتے تھے۔

انہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں گدڑیا،رانی اور سراغ زندگی وغیرہ شامل ہیں،انہوں نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ فاروق ضمیر  سانس کی بیماری  میں مبتلا تھے  اورمقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی تدفین 25 فروری کو کی جائے گی۔

Read Comments