شائع 24 فروری 2017 11:16am

سارہ علی خان نے لیاایک بار پھر یوٹرن

ممبئی:بولی وڈ نواب سیف  علی خان کی بیٹی ان دنوں اپنی خوبصورتی اور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2'میں ٹائیگر شروف کے مد مقابل اداکاری کرنے کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کسی بھی نئے اداکار کو کرن جوہر کی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش اس کے کیرئیر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوتی ہےاورسیف جیسے  بڑے اداکار کی صاحبزادی ہونے کے باعث سارہ کو یہ موقع ملا۔

لیکن اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ سارہ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر  2 کا حصہ نہیں ہوں گی،بھارتی ویب سائٹ  فلم فیئرکے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں جس میں دو ہیروئینز ہوں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ'انہیں اس بات کی بہت خوشی ہوگی کہ میری بیٹی سارہ خان کو کرن جوہر اپنی فلم میں لانچ کریں،وہ ہماری انڈسٹری کے بہترین ہدایت کاروں  میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے عالیہ بھٹ کو اپنی فلم میں پہلا بریک دے کر  کامیاب بنایا،اگر سارہ بھی عالیہ کی طرح  مشہور ہوگئی تو یہ میرے لیے بہت فخراور خوشی کی بات ہوگی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا  کرن کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کریں گے یا سارہ کو فلم میں کام کرنے کے لیے منائیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Read Comments