لندن : لندن میں ہولی وڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ایماواٹسن سمیت فلم کے دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
لندن میں سجایا گیا بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کا میلہ جہاں مرکزی اداکارہ ایما واٹسن کی گرے گاؤن میں انٹری نے خوبصورت منظر کو مزید دلکش کردیا۔
فلم انیس سو اکیانوے میں بننے والی فلم کا ری میک ہے جس کی کہانی شہزادی کے گرد گھومتی ہے فلم میں خوبصورت شہزادی تنہا محل میں رہتی ہیں اور وہاں رہ کر شیطان قوتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ فلم دنیا بھر کے سنیماوں میں پندرہ مارچ کو جلوہ گرہوگی۔