شائع 11 جنوری 2016 08:51am

جو فلمیں کی کنگ خان نے ریجکٹ ، وہ ہوئیں سپر ہٹ

بالی وڈ کے کنگ خان جو بھی فلم کرتے ہیں وہ باکس آفس پر سپر ہٹ ہو جاتیں ہیں ۔لیکن انھوں نے اپنے کیرئیر کئی ایسی فلموں کا رد کیا ہے، جوکہ باکس آفس ان کے بغیر سپر ہٹ رہی ہیں۔

آج ان فلموں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جن کو بالی وڈ کے کنگ خان نے تو مسترد کردیا تھا لیکن انہی فلموں نے سپر ہٹ ہونے کی وجہ سے دوسرے ستاروں کی قسمت کو بدل دیا۔

ایک تھا ٹائیگر 

ایک تھا ٹائیگر کی سب سے پہلے آفر شاہ رخ خان کو ہوئی تھی، لیکن سخت مصروف ہونے کے باعث شاہ رخ خان نے اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی کیونکہ وہ ان دنوں اپنی فلم 'جب تک ہے جاں' کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔لہذا پھر بعد میں شاہ رخ خان کے کردارکی پیشکش سلمان خان کوہوئی جوکہ سلمان خان نے قبول کرلی اور فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔

تھری ایڈیٹس

باکس آفس پر زبردست بزنس کرنے والی فلم تھری ایڈیٹس میں عامر خان کے کردار کی سب سے پہلے پیشکش شاہ رخ خان کو ہوئی تھی اور اس بات کا انکشاف فلم کے پروڈیوسر ودو ونود چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔عامر خان نے کردار کی پیشکش قبول کرنے کے بعد فلم کو باکس آفس پر بے حد کامیاب بنایا۔

منا بھائی ایم بی بی ایس 

منا بھائی ایم بی بی ایس سنجے دت کے کیر ئیر کی کامیاب ترین فلم تصور کی جاتی ہے اور اس فلم کی بھی پیشکش پہلے شاہ رخ خان کو ہوئی تھی تاہم اس فلم کوبھی کرنے سے بھی کنگ خان نے معذرت کرلی تھی۔جیسے ہی یہ فلم سنجے دت کو آفر کی گئی تو انھوں نے فوراً قبول کرلی اور بہترین اداکاری کرکے فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔

لگان

لگان فلم تو ہر کسی کو ہی یاد ہو گی اور یاد ہونی بھی چاہیے کیونکہ اس فلم نے باکس آفس پر کافی بزنس کیا تھااور شائقین کی جانب سے عامر خان کو بہت پذیرائی بھی ملی، لیکن عامر خان کو اس تمام معاملے میں شاہ رخ خان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ کیونکہ جب شاہ رخ خان کو یہ فلم آفر ہوئی تو انھوں نے اس فلم کو خود کرنے کے بجائے عامر خان کوفلم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

کہو نہ پیار ہے 

ریتک روشن کی پہلی فلم ' کہو نہ پیار ہے' کی آفرسب سے پہلے شاہ رخ خان کو ہوئی تھی،چونکہ شاہ رخ خان کو اسکرپٹ پسند نہیں آیا لہذا انھوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا تھا۔جس کے باعث کے یہ فلم بعد میں ریتک روشن کو آفر کی گئی تھی۔ اس فلم میں کام کرنے کے بعد ریتک روشن بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

جودھا اکبر

جودھا اکبر کے حوالے سے بھی یہی سنا جاتا ہے کہ اکبر بادشاہ کا کردار سب سے پہلے شاہ رخ خان کو آفر ہوا تھا، لیکن شاہ رخ خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہے تھے۔ جس کے باعث اکبر بادشاہ کا کردار ریتک روشن کو دیا گیا۔جس پر ان کو بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

رنگ دے بسنتی

ماضی میں شاہ رخ خان نے کئی ایسی فلموں سے کام کردیا تھا جوکہ بعد میں عامر خان کے حصے میں آئی تھیں اور سپر ہٹ ہوئی تھیں۔ ان میںسے ایک فلم رنگ دے بسنتی بھی ہے ، جس کی آفر پہلے تو شاہ رخ خان کو ہو ئی لیکن شاہ رخ خان کے انکار کرنے کے بعد یہ فلم بھی عامر خان کے حصے میں آئی اور اس فلم نے خوب کامیابی سمیٹی اور بے تحاشہ ایوارڈ اپنے نام کیے۔

Read Comments