ممبئی:بھارت کے شہر ممبئی میں سجا اسٹار اسکرین ایوارڈز کا میلہ جس میں بولی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی ،لیکن ایوارڈ کی اس تقریب کو چار چاند لگائے بولی وڈ کی مشہور اداکاراﺅں جیا بچن اور ریکھا نے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں اسٹار اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی ،اس تقریب کی شان تھیں امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن اور بھارت کی معروف اداکارہ ریکھاجو ایک دوسرے سے والہانہ انداز میں ملیں ،دونوں کا یہ انداز دیکھ کر میڈیا سمیت تمام فنکار حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکارائیںایک دوسرے کو ملنا تو دور بات تک کرنا پسند نہیں کرتیں اور اس کی وجہ ہیں بولی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن،جیا امیتابھ کی بیوی ہیں جبکہ ماضی میں امیتابھ اور ریکھا کے تعلقات کی خبریں زبان زد عام رہیں۔
ریکھا نے بھی کبھی اپنے اور امیتابھ کے تعلقات کی تردید نہیں کی ،یہ ہی وجہ ہے کہ جیا اور ریکھا کے درمیان ہمیشہ دوری برقرار رہی یہاں تک کہ ریکھا کی راجیہ سبھا آمد کے موقعے پر جیا نے اپنی سیٹ ریکھا کی سیٹ سے بہت دور رکھوائی تھی۔
ان حالات میں جب یہ دونوں ایک دوسرے کی شکل بھی دیکھنا پسند کرتیں تقریب میں ایک دوسرے سے نہایت والہانہ انداز میں ملنا سب کو حیران کرگیا،لگتا ہے دونوں کے درمیان خاموش جنگ سلسلہ اب اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔