شائع 27 فروری 2017 05:53am

کنگ خان نے کوئین کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا؟

ممبئی:گزشتہ چند روز سے بولی وڈ میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری  کی کوئین کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا ہے۔

بولی وڈ ببل کے مطابق  کنگنا نے بھارتی ٹی وی کے مقبول شو’ کافی ود کرن ‘ سیزن 5 میں شرکت کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف ایک ہی صورت میں بولی وڈ خانز کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کہ ان کا کردار خانز کے کردار کے برابر ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان دنوں یہ خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی  کنگ خان کے ساتھ ایک پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں  ،جبکہ کنگنا رناوت بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔

ایک تقریب کے  دوران شاہ رخ خان سےجب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  ‘آپ سے یہ کس نے کہا ہے،وہ سب جو آپ  آن لائن  پڑھتے ہیں  اس پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

حال ہی میں 51 سالہ اداکار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی جانب سے دو اسکرپٹس  کی پیشکش کی گئی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک  کسی بھی منصوبے کی منظوری نہیں دی ہے۔

شاہ رخ خان سے پوچھے گئے سوال کہ  یش چوپڑا کی کون سی فلم ان کے سب سے زیادہ قریب ہے ؟ پرانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بہت سی فلمیں   ان کے قریب ہیں  جن میں 'اتفاق 'اور 'جب تک ہے جان 'شامل ہے کیونکہ یہ یش جی کی آخری فلم تھی۔

خبریں سننے میں آرہی ہیں   سنجے لیلیٰ بھنسالی  معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی سوانح حیات پر فلم بنانا چاہتے ہیں   جس میں  مرکزی کردار کے لیے شاہ رخ خان اور کنگنا رناوت کا نام لیا جا رہا ہے۔

Read Comments