مجھے کوئی بھی پسندیدہ کردار کی پیشکش نہیں کرتا،ودیابالن
ممبئی:بولی وڈ کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ ودیا بالن گزشتہ کافی ماہ سے اپنے نئے پروجیکٹس 'تمہاری سلو'،بیگم جان اور کہانی 2 کے سلسلے میں کافی مصروف تھیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ودیا کا کہنا ہے کہ جب سے کیرئیر کی شروعات ہوئی ہے 2016 ان کے لیے بہت ہی مصروف سال رہاہے،ایک سال میں لگاتار 3 فلموں کی شوٹنگ کرنا بہت ہی مشکل ہے ،جبکہ تینوں فلموں میں ان کے کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پروجیکٹس کو مکمل کرواکے نارمل زندگی کی طرف واپس آکر آرام کرنا چاہتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے بعد بہت سارا سونا چاہتی ہیں اور اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ بہت ساوقت گزارنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ نہیں پڑھتیں اور نہ ہی زیادہ ملاقاتیں کرنا پسند کرتی ہیں وہ کوشش کرتی ہیں کہ زیادہ کھائیں ،ورزش کریں اور میوزک سنیں۔ ودیا خواتین پر مبنی فلموں میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے مشہور ہیں ،وہ ہمیشہ پہلے سے مختلف کردار کرنے کو ترجیح دیتی ہیں بلکہ ایسے کردار کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں رقص شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈانسنگ رول(رقص والے کردار)کرنا بہت پسند ہے،لیکن کوئی بھی مجھے ایسے کردار کی پیشکش نہیں کرتا،انہوں نے فلموں میں ڈانس کیا ہے لیکن بہت کم،ان کا کہنا ہے کہ رقص میں مہارت حاصل نہیں ہے لیکن یہ مجھے ٹینشن سے باہر نکالتا ہے۔ Udi Udi kaha kaha, kaha main Udi Udi Ittefaq Se!! A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on