ہمارا روزمرہ کا روٹین قدرے سست اور بہت بورنگ ہوتا ہے۔ روزانہ ایک ہی کام کرکے ہم اتنے عاجز آچکے ہوتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا بھی خیال نہیں رہتا کہ جو کام ہم کررہے ہیں وہ صحیح طور پر انجام دے بھی رہے ہیں یا نہیں؟
آج ہم آپ کو روزمرہ میں کیے جانے والے ان ہی کاموں کے حوالے سے بتائیں گے۔ جن کو ہم کرتے تو روز ہیں لیکن ان کاموں کو سرانجام دینے کا طریقہ بالکل غلط ہے۔
ذیل میں روزمرہ کے کاموں صحیح طور پر انجام دینے کا ذکر کیا جارہا ہے۔
٭ صابن کا زیادہ استعمال
کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ زیادہ صابن کے استعمال سے ان کی جلد صاف ستھری ہوجاتی ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ زیادہ صابن استعمال کرنے سے آپ کی جلد خشک ہوجاتی ہے جس سے جلد پر جھرئیاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔
٭ پلان کے بغیر کام کرنا
پلان کے بغیر کام کرنے سے آپ کا سارا دن متاثر ہو سکتا ہے۔ لہذا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ایک مخصوص پلان کے تحت کریں تاکہ کوئی مسئلے مسائل درپیش نہ ہوں۔
٭ باس اور اپنے درمیان فاصلہ رکھیں
چاہے آپ کے باس کتنے ہی دوستانہ مزاج کے مالک کیوں نہ ہوں آپ ان کے ساتھ تھوڑا فاصلہ رکھیں۔ گھر آنے کے بعد اپنے تمام وقت گھروالوں کو دیں اور جب دفتر جائیں تو پورے ذمہ داری کے ساتھ دفتر کا کام کریں۔
٭ پاستا میں تیل
پاستا اْبالتے وقت پانی میں تیل ہرگز شامل نہ کریں۔ اس سے پاستا ساس آپ کے ساتھ پاستا میں اچھی طرح مکس ہونے بجائے الگ رہے گی اور پاستا میں پوراذائقہ نہیں آئے گا۔
٭ پیپر ٹاول سے ہاتھ صاف کرنا
گیلے ہاتھوں کو پہلے اچھی طرح ہوا میں جھڑکیں پھر ہاتھ صاف کرنے کے لیے بہت سارے پیپر ٹاول لینے کے بجائے ایک ہی پیپر ٹاول ہاتھ صاف کریں۔
٭ سینے سے سانس لیں
اپنی سانس پر ازسرنوجائزہ لیں اور صحیح طریقے سے سانس لیں۔ سینے کے ذریعے سانس لینے سے آپ کا عصبی نظام بہتر ہوتا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، جسم کے کسی بھی حصے میں جلن اور درد ہوتا ہے، ذہنی دباؤ سے نجات ملتا ہے اور جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔