جب کرینہ نے سیف کی پہلی شادی میں شرکت کی
ممبئی:شوبز کی معروف اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور اور بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے ،دونوں کی شادی کو 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے،لیکن وقت نے دونوں کا رشتہ مزید مضبوط کیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کرینہ کپور اکتوبر 1991 میں سیف کی پہلی شادی میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں اس وقت امریتا سنگھ سیف کی دلہن بنی تھیں اورکرینہ 11 سال کی چھوٹی بچی تھیں۔ لیکن کسے پتہ تھا ایک دن ایسا بھی آئے گا جب شادی میں مہمان کے طور پر شریک ہونے والی کرینہ حقیقت میں سیف کی دلہن بن جائیں گی۔ کرینہ نےاس وقت نہ صرف شادی میں شرکت کی تھی بلکہ سیف اور امریتا کو خصوصی طور پر مبارک باد بھی دی تھی،جس کا سیف نے شکریہ ادا کیا تھا۔