شائع 28 فروری 2017 10:46am

لہسن کا تیل پھولی ہوئی نسوں کے لیے بےحد مفید

وہ افراد جن کی صحت اچھی نہیں ہوتی اور ان کےروٹین کی عاداتیں بھی خراب ہوتی ہیں ایسی چیزوں کے باعث ان کو  رگوں کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔

بہت دیر تک بیٹھے رہنا، زیادہ چہل پہل نہ کرنا، بازار کے غیر معیارکھانے کھانا، غذائیت کی کمی، ان تمام چیزوں سے وزن بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں رگوں کی بیماری جنم لینے لگتی ہے۔

اگر صحت پر توجہ نہ دی جائے تو رگیں پھولنا شروع ہوجاتی ہیں۔ زیادہ تر پاؤں کی رگیں پھولتی ہیں جس سے سینے میں جلن اور خون کا دورانیہ شدید متاثر ہوتا ہے۔

سینے کی جلن، خون کا دورانیہ اور رگوں کا پھولنا لہسن کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے۔ لہسن پھولی ہوئی رگوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہوتی ہے۔

اس کے ذریعے جسم میں پروٹین صحیح طریقے سے تقسیم ہوتا ہے۔ لہسن کے ذریعے جسم کے ہر حصے میں پروٹین باآسانی پہنچ جاتا ہے۔

لہسن کا تیل بنانے کے لیے آپ کو 5 جوے لہسن، 3 کینوں اور 2 کھانے کے چمچے زیتون کا تیل درکار ہیں۔

سب سے پہلے لہسن کو اچھی طرح چوپ کرلیں، پھر تینوں کینوں کا جوس نکال کر اس میں 2 کھانے کے چمچے زیتون کا تیل ملا دیں اور لہسن بھی ملا دیں۔

اب اس تیل کو ایک سیلڈ جار میں بند کردیں اور 12 گھنٹے بعد بند رہنے دیں۔

پھر 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد اس تیل کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔ جب تیل اچھی طرح لگالیں تو اس کو گرم کپڑے سے لپیٹ لیں۔

یہ عمل روزانہ رات کوسونے سے قبل کریں  اور رگوں کے مرض کے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments