ممبئی:بولی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سپر اسٹار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور گزشتہ رات فوڈ پوائزننگ کے باعث شدید بیمار ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ بولی وڈ اسٹار ریتک روشن کی سالگرہ میں بھی نہ جا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق شردھا کپور نے بولی وڈ کی ایک بڑی اور مزیدار پارٹی اپنی ناساز طبعیت کی وجہ سے مس کردی،یہ پارٹی بولی وڈ کے بینگ بینگ اسٹار ریتک روشن کی سالگرہ کی خوشی میں دی گئی تھی۔
شردھا نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں اپنی خراب طبیعت کے باعث ریتک کی پارٹی میں نہ جا سکی جس کا مجھے بہت افسوس ہے لیکن میری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی جس کے باعث میں نے اتنی مزیدار پارٹی مس کردی،میں ریتک کو کہنا چاہتی ہوںکہ مجھے ان سے بہت پیار ہے ، وہ ہمیشہ خوش رہیں اور ہر سال اسی طرح اپنی سالگرہ مناتے رہیں۔