Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:آرمی پبلک اسکول پشاور میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوگئی، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پر عزم ہیں کہ ٹرافی جیت کر شہدائے اے پی ایس کے نام کریں گے۔آرمی پبلک اسکول پشاور میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں قومی ون ڈے کے کپتان اظہر علی ، آئی سی سی کے نمائندے ، اعلیٰ فوجی و سول شخصیات اور آرمی پبلک اسکول کے طلباءنے شرکت کی، اظہرعلی نے اسکول کے طلباءکے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہرعلی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر فخر ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹرافی جیت کر شہدائے آرمی پبلک اسکول کے نام کرینگے۔ون ڈے کپتان نے امید ظاہرکی کہ قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی نمائش کے لیے کل لاہور جائے گی۔
پشاور:آرمی پبلک اسکول پشاور میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوگئی، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پر عزم ہیں کہ ٹرافی جیت کر شہدائے اے پی ایس کے نام کریں گے۔
آرمی پبلک اسکول پشاور میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں قومی ون ڈے کے کپتان اظہر علی ، آئی سی سی کے نمائندے ، اعلیٰ فوجی و سول شخصیات اور آرمی پبلک اسکول کے طلباءنے شرکت کی، اظہرعلی نے اسکول کے طلباءکے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہرعلی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر فخر ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹرافی جیت کر شہدائے آرمی پبلک اسکول کے نام کرینگے۔
ون ڈے کپتان نے امید ظاہرکی کہ قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی نمائش کے لیے کل لاہور جائے گی۔