شائع 01 مارچ 2017 05:41am

سونم کپور کو پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیاگیا

دبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور  کو دبئی میں پی ایس ایل 2017 میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا،اور انہیں اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

برینڈ سینریو کے مطابق اداکارہ سونم کپور پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی کی دعوت پر ٹیم کوسپورٹ کرنے کے لیے(کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف)دبئی گئی تھیں لیکن جیسے ہی یہ خبر پی سی بی کو ملی انہوں نے اداکارہ کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیااور انہیں واپس جانے کے لیے کہا۔

بعد ازاں پی سی بی  نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا  جس میں تحریر تھا کہ  کسی بھی بین الاقوامی  مشہور شخصیت کو بلانے کے لیے بورڈ کا   اجازت نامہ ضروری ہے۔

خیال رہے کہ جاوید آفریدی   نے سونم کپور سے انہیں ہونے والی تکلیف کے لیے معافی مانگی ہے  لیکن دوبارہ میچ دیکھنے کے لیے دعوت نہیں دی۔

Read Comments