سیب ایک ایسا پھل ہے تو تقریباً دنیا کے ہر انسان کو پسند ہوتا ہے۔ سیب کو اگر ناشتے میں کھایا جائے تو اس کے فائدے دگنے ہوجاتے ہیں۔
سیب کو دلیے اور سیرل میں ڈال کر بھی کھایا جاسکتا ہے جبکہ علیحدہ کھانے سے بھی اس کے بےشمار فائدے ہیں۔
لیکن بازار میں موجود چمکدار اور تازے نظر آنے والے سیبوں کے پیچھے ایک خطرناک راز پوشیدہ ہے جس سے کوئی بھی واقف نہیں ہے۔
وہ سیب جو ظاہری چمکدار اور فریش لگ رہے ہوتے ہیں وہ اصل میں اندر سے گلے ہوئے اور کالے نکلتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان سیبوں کو فریش بنانے کے لیے اس پر پالش کی جاتی ہے۔
جی ہاں! سیب کو دیر تک فریش اور چمکدار بنانے کے لیے ان پر ویکس سے بنی ہوئی پالش کی جاتی ہے جس سے سیب چمکدار ہوجاتے ہیں۔
یہ پالش سیبوں کو داغ لگنے سے بچائے رکھتی ہے تاکہ سیب بالکل فریش لگیں۔ اس کے علاوہ اس پالش سے سیبوں پر چمک بھی آتی ہے۔
لہذا جب بھی سیب خرید کرلائیں چاہے وہ کسی سپر مارکیٹ سے خریدیں ہوں یا کسی پھل فروش سے خریدیں ہوں ۔ ان سیبوں کو ہمیشہ بیکنگ پاؤڈر سے دھوئیں تاکہ سیب پر موجود تمام کیمیکلز صاف ہوجائیں۔
یہ کیمیکلز انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں لہذا ان سے بچنے کے لیے سیب کو بیکنگ پاؤڈر سے صاف کریں تاکہ سیب کے ذریعے صرف غذائیت حاصل ہو۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔