شائع 02 مارچ 2017 06:51am

پاؤں پر' وکس' کی مالش کریں اور پھر کمال دیکھیں

گھروں میں چند ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کے فوائد سے ہم بالکل واقف نہیں ہوتے ہیں اور ان چیزوں کو مخصوص طریقوں سے استعمال کرکے واپس رکھ دیتے ہیں۔

ایسے ہی کچھ لوگ' وکس' کو محض نزلے اور بخار میں سر اور سینے میں لگاتے ہیں اور اس کواستعمال کرکے واپس رکھ دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ شدید کھانسی میں پاؤں کےتلوؤں پر وکس کی مالش کی جائے تو یہ کتنی کارآمد ثابت ہوتی ہے؟

اگر گھر کے کسی بھی فرد کو شدید کھانسی ہورہی ہو تو کھانسی کا شربت پلانے سے پہلے ان کے پاؤں پر وکس کی اچھی طرح مالش کریں اور 30 سیکنڈ کے لیے گرم تولیہ سے لپیٹ دیں۔

اس عمل کو ہر تھوڑی دیر بعد کریں، اس سےہر قسم کی کھانسی ختم ہوجائے گی اور یہ  بڑوں کے ساتھ بچوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے، اس ٹوٹکے سے بچے ساری رات آرام سے سو سکیں گے۔

لہذا کھانسی میں دوا کھانے سے پہلے ان ٹوٹکے پر عمل کریں تاکہ دوائیوں کے منفی اثرات سے بھی محفوظ  رہ سکیں  اور کھانسی میں دوا کے بغیر ہی آرام آجائے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments