اپ ڈیٹ 02 مارچ 2017 11:34am

ممتاز شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

لاہور:اردو ادب کے ممتاز شاعر اور غزل گو ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے آج 45 برس بیت گئے،ناصر کاظمی نے اپنی خوبصورت شاعری کے ذریعے ادبی حلقوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

ناصر رضا کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کرلی۔ 1954 میں ناصر رضا کاظمی کا پہلا شعری مجموعہ '' برگ نے '' شائع ہوا جس نے انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعراء میں لاکھڑا کیا،ملکہ ترنم نور جہاں کی گائی ہوئی غزل ''دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا ''ان کی شہرہ آفاق غزلوں میں سے ایک ہے۔

ناصر کاظمی نے میر تقی میر کی طرح غموں کو شعروں میں سمویا،2مارچ 1972 کو  معدے کے کینسر کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

Read Comments