خوبصورت آرٹ کا نمونہ پیش کرتی کرشمہ،کرینہ کی یادگا ر تصویر
ممبئی:جب تمام لوگ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی خوبصورتی میں کھوئے ہوئے تھے،اور ہر طرف ننھے تیمور کا ہی چرچہ تھا کرشمہ کپور نے ایک اور تصویر شیئر کردی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں انسٹا گرام پراپنی اور کرینہ کے بچپن کی تصویر شیئر کی ہےجس میں دونوں ساتھ بیٹھی کھا نا کھاتی ہوئی بہت پیاری لگ رہی ہیں۔ تصویر میں کرشمہ کپور کے بال چھوٹے ہیں جبکہ کرینہ کے بالوں میں دو چھوٹی پونی ٹیل بندھی ہوئی ہیں اور دونوں کی پلیٹس کھانے سے بھری ہوئی ہے،تصویر میں کپور گرلز کسی خوبصورت آرٹ کا نمونہ لگ رہی ہیں۔ A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on یاد رہے گزشتہ منگل کو کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ زندگی کے بہترین دور سے گزررہی ہیں،وہ بہت خوش ہیں،لیکن ایک چیز ہے جو انہیں پریشان رکھتی ہے اور وہ ہے ان کے بیٹے تیمور کے نام پر ہونے والی چرچہ۔