Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:افغانستان میں امن مذاکرات کی بحالی کے لیے چار ملکی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ اجلاس کا مقصد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔اسلام آباد میں جاری چار ملکی اجلاس میں پاکستان ، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے شامل ہیں، طالبان کو مذاکرات کی بحالی کے لیے ممکنہ مراعات پر غور کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے اور طاقت کے استعمال سے روکنا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ طالبان کے تمام گروپوں کو مذاکرات کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ، مذاکرات کی کامیابی کے لیے حقیقت پسند بننا ہوگا اور رویوں میں لچک لانا ہوگی۔سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے تعمیری مذاکرات کے لیے اعتماد سازی بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدرکے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ستائیس دسمبرکوافغانستان کا دورہ کیا۔
اسلام آباد:افغانستان میں امن مذاکرات کی بحالی کے لیے چار ملکی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ اجلاس کا مقصد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
اسلام آباد میں جاری چار ملکی اجلاس میں پاکستان ، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے شامل ہیں، طالبان کو مذاکرات کی بحالی کے لیے ممکنہ مراعات پر غور کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے اور طاقت کے استعمال سے روکنا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ طالبان کے تمام گروپوں کو مذاکرات کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ، مذاکرات کی کامیابی کے لیے حقیقت پسند بننا ہوگا اور رویوں میں لچک لانا ہوگی۔سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے تعمیری مذاکرات کے لیے اعتماد سازی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدرکے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ستائیس دسمبرکوافغانستان کا دورہ کیا۔