شائع 03 مارچ 2017 08:03am

شاہ رخ کے ساتھ جو آج تک کوئی نہ کرسکا کپل  شرمانے کردکھایا

ممبئی:بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باعث لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں ،اپنے مقبول ترین کامیڈی شو 'دی کپل شرما  شو'کے ذریعے ان کا نام گھر گھر پہچانا جانے لگا ہے۔

اور اب کپل بھارت کے ایک اور مشہور شو 'کافی ود کرن'میں کرن جوہر کے مہمان بننے جارہے ہیں،یہ پہلا موقع ہوگا جب کپل کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کریں گے ،لوگ یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ  کرن اور کپل کی جوڑی ایک ساتھ کیا کمال دکھائے گی،اس کا ایک نمونہ اسٹار چینل نےٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹویٹرپرشو کی ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ جاری کی گئی ہےجس میں کپل کہتے نظر آرہے ہیں کہ میری انگلش 700 الفاظ کے بعد ختم ہوجاتی ہے لہٰذا اب ہندی میں بات کرتے ہیں۔

شو میں شامل ایک سیگمنٹ کے دوران کرن نے کپل کو ہالی وڈ فلموں کےنام ہندی میں ترجمہ کرنے لیے کہا،ایک فلم 'فالٹ ان اوور اسٹارز'کا ترجمہ کپل نے  یہ کہہ کر کیا'شاہ رخ خان کی غلطیاں' ، ان کی اس بات پر کرن بے تحاشہ ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ کپل شوبزانڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں کے دوران شاہ رخ خان کے بنگلے 'منت 'میں سیکیورٹی گارڈسے جھوٹ بول کر( کہ وہ شاہ رخ کے کزن ہیں )داخل ہوئے تھے،جبکہ گوری خان نے انہیں اندر آنے کی دعوت دی  یہ سب دیکھ کر کپل شرمندہ ہوگئے اور سچ کہہ دیا کہ وہ جھوٹ بول کر اندر آئے ہیں ،اور اپنے کیے پر معافی مانگی۔

لیکن شاہ رخ نےان کی کسی بات کا برا نہیں منایا،شاید یہ ہی وجہ ہے کہ آج دونوں سُپر اسٹارز کے درمیان عظیم بھائی چارہ نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ ہنسی مزاح سے بھرپور پروگرام 'کافی ود کرن'آئندہ اتوار کو بھارتی نجی چینل پر نشر ہوگا۔

Read Comments