ہلدی ہمارے روز مرہ کھانوں کا ایک اہم حصہ ہے یہ تو ہم سب جانتے ہیں پر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ ہماری صحت کے لئے کس قدر مفید ہے؟
ہلدی کی مدد سے آپ بہت سی بیماریوں سے باآسانی چھٹکارا پا سکتے ہیں، یہ صرف ایک مصالحہ نہیں بلکہ اپنے اندر قدرت کے انمول خزانے چھپائے ہوئے ہے۔
یقینا آپ اس بات سے ناواقف ہوں گے کہ ہلدی کھانوں کے علاوہ کئی ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔
ہلدی کا استعمال ان تمام بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
ہلدی غیر ضروری ذراعات کو بے اثر کرنے کے ساتھ ساتھ خلیوں کو تندرست رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ ان تمام خومروں کو بننے سے روکتی ہے جو کینسر جیسی مہلک بیماری پیدا کر سکتےہیں، اکر آپ اپنے کھانوں میں ایک چائے کا چمچ ہلدی استعمال کرنا شروع کر دیں تو اس مہلک بیماری سےخاطر خواہ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
الزائمر سے بچاؤ
ہلدی ہماری دماغی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کا استعمال ہمارے جسم میں الزائمر جیسے مرض کی نشونما کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شوگر کنٹرول
ہلدی کا استعمال نہ صرف آپ کی بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ اس سے آپ کی انسولین حد بھی بڑھنے سے محفوظ رہتی ہے۔
ذیابطیس کے مریض اگر اسے اپنی ادویات کے ساتھ ہلدی استعمال کریں تو ان کا شوگر لیول بڑھنے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
ہلدی دود سے بچاؤ کی بہترین دوا
ہلدی میں وافر مقدار میں انیٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامنٹری اثرات موجود ہوتے ہیں جو کہ جوڑوں کے درد یا کسی بھی قسم کے جسمانی درد کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ مصالحہ جسم میں ہونے والے کسی بھی طرح کے درد کو کم کرنے میں بیحد مددگار ثابت ہوتا ہے۔
زخموں کا مرہم
اکثر آپ نے سنا ہوگا ک اگر جسم پر خراش یا زخم آجائے تو ہلدی کو دودھ میں ملا کر پینا مفید ثابت ہوتا ہے، یقینا یہ درست ہے ، ہلدی اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے زخموں کے لئے بیحد مفید ہے۔
نظام ہضم
ہلدی آپ کے نظام ہضم کے لئے بھی بیحد مفید ہے، اگر کسی شخص کو قبص کی شکایت رہتی ہو یا ہاضمے کا مسئلہ درپیش ہو تو ہلدی کا استعمال آپ کی ان پریشانیوں کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
صحت مند جلد
روزانہ ہلدی کو چہرے پر لگانا بےحد مفید ثابت ہو سکتا ہے ، آدھے چائے کا چمچ ہلدی میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ، ایک چٹکی بیسن اور ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا رس شامل کر کے اپنی آنکھوں کے گرد لگائیں دس منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں، آنے والے نتائج دیکھ کر آپ خاد حرت ذدہ رہ جائیںگے۔
اس کے علاوہ ہلدی کو اناناس کے رس میں شامل کرنے کے بعد آنکھوں کے گرد لگانے سے حلقوں میں کمی آسکتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔