نیویارک : ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگن امریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی ۔ پہلے ہی روز فلم کے چار ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
ایکشن فلموں کی مشہور ومعروف فلم ایکس مین ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے فلم میں اس بار ایکس مین کے ساتھ انکی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہیں۔
فلم میں ایکس مین کی صلاحیتیں اس کی بیٹی میں منتقل ہوجاتی ہیں ایکس مین دشمنوں سے اپنی بیٹی کو بچانے کیلئے دور دراز علاقے میں رہنے لگتا ہے تاہم دشمن اسکا تعاقب کرتے ہوئے وہاں بھی پہنچ جاتے ہیں اور پھر ایکشن کا آغاز ہوتا ہے۔
فلم میں ہیو جیک مین ،ڈیفین کین اور پیٹرک اسٹیورٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔