پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو پنجاب میں کھلی چھٹی ہے،رانا ثنااللہ

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2016 03:15pm

فیصل آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو پنجاب میں کھلی چھٹی ہے۔وہ حکومت کے خلاف جو بولنا چاہیں بول سکتے ہیں۔وہ تنقید براداشت کریں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں مئیر کسی گروپ کا نہیں بلکہ ن لیگ کا ہوگا اور اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔جنوری کے اختتام یا فروری کے شروع میں مےئرشپ کا اعلان ہو جائے گا۔

وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے،پیپلز پارٹی کے چےئرمین کو کھلی چھٹی ہے وہ انکے خلاف جو بولنا چاہے بول سکتے ہیں،حکومت ان کی کسی بات کا جواب نہیں دے گی۔

وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم اکٹھی ہے۔بلاول بھٹو کا نیشنل ایکشن پلان پر تنقید کرنا بلا جواز ہے۔

Read Comments